Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ترکی کو امریکہ کی پھر دھمکی

امریکہ نے دو سال سے ترکی میں قید پادری کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی ایک اور دھمکی دے ڈالی۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون مینوچن  نے جمعرات کو کہا کہ اگر امریکی پادری کو جلد از جلد  رہا نہ کیا گیا تو ترکی کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزا نہ نے جمعرات کو  کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ترک کابینہ کے کئی اراکین پر پابندیاں عائد کی گئی  ہیں اور اگرپادری اینڈریو برنسن کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم مزید اقدامات کریں گے۔

تازہ امریکی دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی سرمایہ کاروں کو یقین دہائی کرانے میں مصروف ہے کہ امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالیہ معاشی  بحران سے ترکی بہت جلد مضبوط ہو کر ابھرے گا۔

ترک صدررجب طیب اردوغان کے داماد اور ترکی کے وزیر خزانہ نے جمعرات کو انقرہ میں امریکی، یورپی اور ایشیائی  سرمایہ کاروں سے خطاب کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ترکی کی معیشت مضبوط ہے اور حالیہ بحران سے  بہت جلد نکل آئے گی۔

ٹیگس