Aug ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • چین کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی شن ہوا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر چین کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا۔چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ باہمی سفارتکاری اور تعمیری مذاکرات کا نتیجہ ہے جس سے پوری عالمی برادری کو فائدہ پہنچنے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین جوہری معاہدے پر علمدرآمد کا پابند ہے اور وہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور اندرونی قوانین کو دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے بیجنگ کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔چین ایران سے تیل خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے اور اس نے پہلے اعلان کردیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر ایران سے خام تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔