Aug ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا

چین کی وزارت دفاع نے امریکہ پر حملے کی ریہرسل کے بارے میں پینٹاگون کے دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

بیجنگ میں چین کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ چین نے اپنے بمبار طیاروں کی مشقوں کا دائرہ امریکہ پر حملے کی ریہرسل کے لیے مزید بڑھا دیا ہے۔چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج امریکہ کے ساتھ ہر طرح کی محاذ آرائی کی مخالف ہیں وہ امن کے فروغ اور دفاعی اسٹریٹیجی کی توسیع کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اس بیان میں امریکہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سرد جنگ کی سوچ ترک اور بیجنگ کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ بند کردے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ چین کی مسلح افواج امریکہ پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پینٹاگون کا دعوی ہے کہ چین نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے بمبار طیاروں کی پروازوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے جس کا مقصد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی مشق کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

ٹیگس