Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے اپنے مخالفین کو احمق قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مخالفین کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ انتخابی سودے بازی کے معاملے کو اچھالنے کے بجائے چین پر توجہ مرکوز کی جائے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تمام احمقوں کو چاہئے کہ وہ روس کے بجائے اپنا راستہ تبدیل کریں اور چین پر توجہ مرکوز کریں۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سن دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں اپنی حریف صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ہرانے کے لیے روس کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔ ٹرمپ کی جانب سے اس معاملے میں جوابدھی کی فرار کی کوششیں تاحال ناکام رہیں اور اب تک کئی بار ان سے اور ان کے ساتھیوں سے اس بارے میں تفتیش بھی کی جاچکی ہے۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ چین سمیت دیگر مسائل پر شور مچا کر ملکی رائے عامہ اور میڈیا کی توجہ انتخابات میں مداخلت کے معاملے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس