Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • کینیڈا انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پراپنے موقف پر قائم

کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنا نہایت اہم ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کینیڈین حکومت سعودی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات  بحال کرنے کے لئے گفتگو کررہی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ  سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب سے مذاکرات ہورہے ہیں تاہم کینیڈا انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس پر سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرلیے اور کینیڈا سے معافی مانگنے  کا مطالبہ کیا جسے کینیڈا نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہےاور سعودی عرب سے کسی بھی طور معافی نہیں مانگے گا۔

ٹیگس