Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے  پچاس واقعات

امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں فائرنگ کے پچاس واقعات میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور سینتیس دیگر زخمی ہوگئے۔

امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ واقعات جارجیا، اوہایو اور اوکلاھما ریاستوں میں ہوئے ہیں۔ خبروں کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکا کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو سینتالیس واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر پچاس افراد ہلاک اور ایک سو سات دیگر زخمی ہوگئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچرکے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی کانگریس گن کنٹرول کا کوئی قانون پاس نہیں کرسکی ہے۔

ٹیگس