Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا نکلنا غلط اقدام، جان کیری

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے کے اقدام کو غلط قراردیا ہے۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے کے اقدام کو غلط اور نادرست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ثابت کردیا ہے کہ حق ان ایرانیوں کے ساتھ تھا جو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تنقید کررہے تھے۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے اقدام کوغیر سنجیدہ اور خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر امریکہ نے ثابت کردیا کہ حق ان ایرانیوں کے ساتھ تھا جو یہ کہہ رہے تھے کہ امریکہ ناقابل اعتماد ہے۔

 

ٹیگس