Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے وفد کا شمالی کوریا کا دورہ

جنوبی کوریا کا ایک نوے رکنی وفد صدر مون جائے ان کے دورے کے انتظامات مکمل کرنے کی غرض سے شمالی کوریا پنہچ گیا۔

صدر مون جائے ان دو سو رکنی وفد کے ہمراہ منگل کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان تیسری ملاقات اٹھارہ سے بیس ستمبر تک پیونگ یانگ میں ہوگی۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پہلی ملاقات ستائیس اپریل کو شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر واقع شہر پان منجوم میں ہوئی تھی۔