Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • منگ کھٹ نے فلپائن، چین اور ہانگ کانگ میں تباہی مچا دی

فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان منگ کھٹ کے باعث زبردست تباہی پھیلی ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں

فلپائنی حکام کے مطابق سمندری طوفان سے زیادہ تر ہلاکتیں شمالی صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ حکام نے اٹھائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
تازہ خـبروں کے مطابق مینگ کھٹ نامی سمندری طوفان فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد ہانگ کانگ اور چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا۔
چین کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کا کہنا تھاکہ طوفان کے نتیجے میں بدترین بارش اور تیز ہواہوں کا سامنا ہے۔  طوفان کے پیش نظر چین کے سات شہروں سے پانچ لاکھ افراد کو عارضی پناگاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے جبکہ کچھ مقامات پر درخت بھی گرگئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
طوفان کے پیش نظر ہانگ کانگ اور چین کے ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں پہلے ہی منسوخ کر دی گئی تھیں۔

ٹیگس