Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ پر جان کیری کی تنقید

امریکہ کے سابق نائـب صدر جوبائیڈن نے موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کو خودسر اور داداگیری کرنے والا فرد قرار دیا ہے جبکہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس دماغ تو آٹھ سالہ بچے کا ہے لیکن جذبات ایک نوجوان لڑکی جیسے ہیں۔

امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی اور ان پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں خودسر اور داداگیری کرنے والا فرد قرار دیا ہے۔

امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے ہفتے کے روز واشنگٹن ڈی سی میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو اپنی داداگیری چلانے کے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔

جان کیری نے کہا کہ انھوں نے اور سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ٹرمپ کی صدارت کے پہلے برس خاموشی اختیار کئے رکھی تاکہ ان کی حکومت نئے کام کا آغاز کرے مگر اگست دو ہزار سترہ میں شارلوٹسول کی جھڑپوں پر ٹرمپ کا ردعمل اس بات کا باعث بنا کہ وہ اب خاموش نہیں رہ سکتے۔

ریاست ورجینیا کے اس شہر میں اگست دو ہزار سترہ میں شہری حقوق کے حامیوں اور سیفد فاموں کی برتری کے طرفداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں اور ٹرمپ نے شارلوٹسول کے واقعے اور نسل پرست اور سفید فاموں کی برتری کے حامیوں کے پرتشدد اقدامات کے بعد اس رویے کی مذمت تک نہیں کی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس دماغ تو آٹھ سالہ بچے کا ہے لیکن جذبات ایک نوجوان لڑکی جیسے ہیں۔

ہل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایچ بی او ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک آٹھ سالہ نابالغ بچے کی مانند ہیں جن کے مزاج میں ایک نوجوان لڑکی جیسا ہیجان پایا جاتا ہے۔

جان کیری نے ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روسی مداخلت کے کیس کے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی کے سابق سربراہ تاؤل منافورٹ کے تعاون کے اعلان اور مذمت کے مسئلے کی طرف بھی اشارہ کیا۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔

جان کیری نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں انھوں نے امریکی وزارت خارجہ کا عہدہ ترک کرنے کے بعد دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ غیر قانونی ملاقاتوں کا الزام عائد کیا تھا، کہا کہ ملک کے سابق سفارتکاروں اور عہدیداروں کی جانب سے دیگر ملکوں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کوئی چیز معمول سے ہٹ کر نہیں ہے۔

جان کیری نے کچھ دنوں قبل جنوری دو ہزار سترہ میں پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے اور اسی طرح مئی دو ہزار اٹھارہ میں ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کئے جانے پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔

ٹیگس