Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان پرجوش ملاقات

شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان پیونگ یانگ میں ہونے والی ملاقات کو نہایت پرجوش قرار دیا جا رہا ہے۔

رواں برس کے دوران جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بار شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ملاقات کی جس میں جزیرہ نمائے کوریا میں امن کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان مخاصمت کے خاتمے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
جنوبی کوریا کے دوسو سے زیادہ اعلی عہدیدار بھی شمالی کوریا کے دورے میں صدر مون جائے ان کی معاونت کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر کے تین روزہ دورہ شمالی کوریا کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی راہوں کو کھولنا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر  منگل کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پیانگ یانگ پہنچے تھے جہاں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پہلی ملاقات ستائیس اپریل کو شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر واقع شہر پان منجوم میں ہوئی تھی۔