Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • فوجی طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، روس

شام میں روسی فوجی طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 15 اہلکارہلاک ہوگئے جب کہ روس نے طیارہ تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پرعائد کیاہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں روسی طیارہ بحیرہ روم کی ساحلی پٹی سے 35 کلومیٹر دور رڈار سے غائب ہو گیا تھا بعد ازاں طیارے کا ملبہ بحیرہ روم کے نزدیک مل گیا، طیارے میں سوار روسی فوج کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روس نے طیارے کو تباہ کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جہازوں نے طیارے کو شامی دفاعی نظام کی طرف دھکیلا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا،انہوں نے اسرائیل کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب روس نے طیارے کی تباہی کے بعد ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور حملے میں ہلاک اہلکاروں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں پرواز کے دوران روسی فوجی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیاتھا جس میں 15اہلکار سوار تھےجو اسرائیلی ایف 16طیاروں کے شام میں حملوں کے دوران ریڈار سےٖغائب ہوگیا تھا ۔

 

ٹیگس