Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پاک وہند میں تاسوعائے حسینی

پاکستان اورہندوستان میں کروڑوں عزاداروں کی شرکت سے سخت سکیورٹی میں تاسوعائے حسینی منایا جا رہا ہے اور ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان اورہندوستان کے مختلف علاقوں میں عزاداران حسینی تاسوعائے حسینی کے موقع پر عزاداری کر رہے ہیں اور ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں اور شہدائے کربلا کو اشک غم سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

شہدائے کربلاء کی یاد میں مجالس اور جلوس  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نویں محرم کی رات مختلف امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجلسوں کے انعقاد کے ساتھ ہی ماتمی جلوس بھی برآمد کئے گئے۔

پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کئی شہروں من جملہ کوئٹہ، پاراچنار، ڈیرا اسماعیل خان اور کراچی سمیت دیگر کئی شہروں میں 8 ،9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی اور جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کوعام تعطیل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورہندوستان میں کل بروزجمعہ جبکہ ایران میں آج یوم عاشور ہے۔

ٹیگس