Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • وینزویلا کے صدرکو قتل کرنے کی کوشش

وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتا ہوں لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاؤں یا نہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7 فوجی زخمی ہوئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ حملے کی سازش میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ اس واقعہ میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

ٹیگس