Sep ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت خارجہ کی پاکستان پر الزام تراشی

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔
اس رپوٹ میں امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے افغانستان میں قیام امن میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس کاروائی انجام نہیں دی۔
 امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
 ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق نئی امریکی اسٹریٹیجی کا اعلان کرتے وقت بھی پاکستان پر افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے الزام عائد کیا تھا اور مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
امریکی صدر کے الزامات پر پاکستان کے سیاسی اور صحافتی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔