Oct ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • عالمی مشکلات کو چند جانبہ تعاون کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پسندی پر سخت متنبہ کیا ہے۔

جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے اقوام متحدہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز بنانے سے پہلے کسی دوسری چیز کو تباہ اور تخریب کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
جرمن چانسلر نے امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی سطح پر یک طرفہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی مشکلات کو چند جانبہ تعاون کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ بدستور فرسٹ امریکہ کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور عالمی موسمیاتی معاہدے اور ایٹمی معاہدے جیسے کثیر فریقی تعاون کے نکلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیریت کی شدید مخالفت کی تھی۔

 

ٹیگس