Oct ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • آنگ سان سوچی کینیڈا کی شہریت سے محروم

روہنگیا مظالم کی وجہ سے میانمار کی لیڈر آنگ سان سوچی کو لگا بڑا جھٹکا لگا اور ان سے کینیڈا کی اعزازی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔

’فائنانشیل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی سے کینیڈا کی اعزازی شہریت واپس لے لیا ہے۔ کینیڈا نے یہ قدم سوچی کے ان کی فوج کی طرف سے روہنگیا ؤں پر ظالمانہ اور انسانیت سوز کارروائی سے انکار کئے جانے کے بعد اٹھایا ہے۔  سو کی یہ اعزاز گنوانے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔

کینیڈا کی سینیٹ نے سو چی کو دئیے گئے علامتی احترام کے لئے شہریت منسوخ کرنے کے لئے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ گزشتہ ہفتہ ہاؤس آف کامنس میں بھی اس سلسلے میں متفقہ طور پر ووٹ دے کر یہ فیصلہ منظور کیا تھا۔

کینیڈا کے دونوں ایوانوں نے ستمبر میں منظور قرارداد میں روہنگیاؤں کے خلاف تشدد کو ’قتل عام‘ قرار دیا تھا۔ میانمار میں فوج کی بہیمانہ کارروائیاں گزشتہ سال شروع ہوئی تھیں اور سات لاکھ روہنگیاؤں کو بنگلہ دیش میں پناہ لینا پڑا تھا۔ کینیڈا نے آنگ سان سو چی کو سال 2007 میں یہ اعزازی شہریت دی تھی۔

ٹیگس