Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے ہاتھوں سیکڑوں معذوروں کا سالانہ قتل

امریکی پولیس سالانہ سیکڑوں ذہنی اور جسمانی معذوروں اور نفسیاتی مریضوں کو قتل کر دیتی ہے اور انہیں کوئی ‎سزا بھی نہیں دی جاتی۔

 اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ بھر میں ایسے ایک سو تیس افراد کو پولیس نے قتل کیا ہے جو مختلف طرح کی ذہنی اور جسمانی معذوری میں مبتلا تھے۔
 شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پولیس کو نئے سرے سے ٹریننگ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ اور انھیں سکھائے جانے کی ضرورت ہے کہ معذوروں اور نفسیاتی مریضوں سے کس طرح کا سلوک کرنا چاہیے۔
 

ٹیگس