Oct ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونیزم مخالف یہودی کیمیا داں نے نوبل انعام حاصل کر لیا

صیہونیزم مخالف اور فلسطین کے حامی یہودی کیمیاں داں جار پی اسمتھ نے کیمسٹری دو ہزار اٹھارہ کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق جارج پی اسمتھ امریکی تنظیم جویش وائس فار پیس کے سرگرم کارکن ہیں اور انہوں نے پچھلے چھے برس کے دوران لاتعداد تحقیقی مقالے صیہونیت مخالف سائٹ مونڈو ویز پر شائع کئے ہیں۔
مذکورہ یہودی کیمیاں داں، سائنسی میدان میں اپنی کامیابیوں سے پہلے خود کو فلسطین میں انصاف کے حامی کے طور پر متعارف کراتے رہے ہیں۔
جارج پی اسمتھ کو نوبل انعام دیے جانے کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ان کے خلاف شدید منفی پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جارج پی اسمتھ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔
بی ڈی ایس تحریک، دنیا بھر کی کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو اسرائیل اور صیہونیوں سے وابستہ اداروں اور تنظیموں کے بائیکاٹ کی ترغیب دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

ٹیگس