Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran

ایران کے اثاثے منجمد اور ایران کے مرکزی بینک کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔جمعرات اور جمعے کو ایران اور امریکہ کی جانب سے الگ الگ اپنا اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا جانا ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف  اقوام متحدہ کے مرکزی عدالتی نظام کا بنیادی حصہ ہے۔ یہ عدالت،ہالینڈ میں قائم ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد ریاستوں کے مابین قانونی قضیے حل کرانا ہے اور عالمی اداروں، اجسام اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ قانونی و تکنیکی معاملات پر انصاف فراہم کرنا ہے۔ 

 

ٹیگس