Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین میں فوجی محاذ بھی پر ٹھن گئی

امریکی فضائیہ نے بی ٹو بمبار طیارے جزیرہ ہوائی میں واقع پرل ہاربر نامی ایئر بیس میں تعینات کردیئے ہیں۔

امریکی فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا جب ریڈار کی رینج سے بچنے والے تین بی ٹو بمبار طیاروں کو پرل ہاربر میں تعینات کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یہ اقدام چین کی جانب سے ڈی ایف ٹوئنٹی سکس میزائل سسٹم کی تنصیب کے بعد کیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل چینی ساحلوں سے چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیر گوام میں ایٹمی مزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جزیرہ گوام بحر اقیانوس میں واقع امریکہ کا اہم ترین فوجی اڈہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس