Oct ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران پر پابندیاں امریکہ کی بڑی غلطی: پوتین

روس کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنے وعدے بالخصوص جوہری معاہدے پر پابندی کی ہے جبکہ اس کے خلاف پابندیاں لگانے کی پالیسی امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روسی علاقے سوچی میں ایک عالمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات مشرق وسطی میں بحرانوں کے حل کے لئے مددگار ثابت نہیں ہوسکتے۔ ایسے اقدامات سے نہ بحرانوں کا حل ہوگا اور نہ ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

روسی صدر نے شام کی صورتحال اور ایرانی کردار سے متعلق کہا کہ ایران ایک ذمے دار ملک اور ہمارے ایران اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مالی معاونت کو بند کریں۔

روس کے صدرکا کہنا تھا کہ ایران، نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور یورپی ممالک بھی اس کے حق میں ہیں۔

انہوں نے پابندیوں کی پالیسی کو امریکہ کی بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ ڈالر کے سوا دنیا میں کسی اور غیرملکی کرنسی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

روس کے صدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں اکثر ممالک ڈالر کے بغیر تجارت کرنا چاہتے ہیں، یورپ بھی چاہتا ہے کہ ایران سے تجارت کرے کیونکہ اس کی نظر میں ایران، جوہری معاہدے پر من و عن عمل کر رہا ہے لہذا اس نے ایران کے ساتھ عالمی سطح پر مالیاتی لین دین کے لئے مالیاتی تبادلے کے نظام، سوئیفٹ کو متعارف کرایا ہے۔

ٹیگس