Oct ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • خاشقجی کا معاملہ سعودی حکومت کے جبر کا کھلا ثبوت

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کا معاملہ آل سعود حکومت کے جبر و استبداد کو پوری طرح نمایاں کر دیتا ہے۔

واشنگٹن میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کی سربراہ سارہ مارگون نے خاشقجی، بن سلمان اور سعودی عرب کا مستقبل کے زیرعنواں ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے معاملے نے سعودی عرب کی اہم ترین مشکل کو اجاگر کر دیا کیونکہ ان کی گمشدگی اور قتل آل سعود حکومت کے استبداد اور جبر کو نمایاں کرتا ہے-

واشنگٹن میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کی انچارج نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام ملک کے اصل مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے بار بار کے انتباہات پر میڈیا نے بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام مخالفین کو کام کاج کی اجازت نہیں دیتے اور ہر طرح کے مظاہرے اور احتجاج کو کچل دیتے ہیں-

سارہ مارگون نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر آل سعود کے مظالم کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ مسلمان جو اس ملک کے شہری ہیں انتہائی سخت حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شیعہ آبادی والے گاؤں کو مسمار کر دیا گیا اور انہیں مذہبی رسومات کی ادا‏ئیگی کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں ملک کے معاملات میں بولنے کا حق دیا جاتا-

 

ٹیگس