Oct ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش

جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع اور سنگاپور اجلاس کے دیگر شرکا نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع کے جمعے کے روز سنگاپور میں شروع ہونے والے اجلاس میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ، ہندوستان، روس اور آسٹریلیا نے بھی شرکت کی۔آسیان میں ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، میانمار، فلپائن، برونئی، کمبوڈیا، لاؤس اور ویتنام شامل ہیں۔سنگاپور میں آسیان اور اس کے شرکا کا یہ دو روزہ اجلاس، جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا، ایسے وقت میں تشکیل پایا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان سخت کشیدگی جاری ہے اور اس اجلاس کے موقع پر امریکہ اور چین کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی اب مشکل نظر آرہی ہے۔