Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • یورپی اور ایشیائی ملکوں کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت

یورپی اور ایشیائی ملکوں کے سربراہوں نے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی جوہری معاہدے پر عمل در آمد پر تاکید کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور ایشیائی ملکوں کے سربراہوں نے کل پیرس میں ہونے والے اجلاس میں جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس معاہدے کو مقاصد کے حصول کیلئے مفید اور موثر قرار دیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس اجلاس کے موقع پر کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے یورپ اور ایشیا کا موقف یکساں ہے۔ فیڈریکا موگرینی نے یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مالی امور سے متعلق مسائل کے  حل کےحوالے سے یورپ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو آیندہ ہفتوں کے دوران  اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔

یورپی یونین  نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یورپی کمپنیوں کی تجارت کی حمایت اور اسی طرح SPVسے متعلق ایران اور یورپی یونین کے مابین مالی لین دین کو محفوظ بنانے کیلئے ایک پیکیج کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کی علاقائی اور عالمی سطح پر سخت مخالفت کی گئی۔

ٹیگس