Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • سپر پاور بننے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: روس

امریکہ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ روس کئی برسوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا تھا، ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔

دوسری جانب روس نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا ہے کہ امریکہ کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی ’خلاف ورزی‘ کی ہے۔

معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔

 

ٹیگس