Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • صحافی قتل کیس، لاش کہاں ہے ؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافی قتل کیس میں خود کو بچانے کی سعودی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی حکومت کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا اس سلسلے میں آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت خود کو جمال خاشقجی قتل کیس میں بچانے کے لیے حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں واضح کرے کہ اسے کہاں دفن کیا گیا۔

سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

ٹیگس