Oct ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کر رہے ہیں، سوئزرلینڈ

سوئیزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کے قتل کے تناظر میں ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس نے کہا ہے کہ سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کا قتل انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی بے احترامی ہے۔
سوئیس وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے دوران سوئزرلینڈ اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا حجم دو ارب پانچ سو ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اس سے پہلے جرمنی نے بھی مخالف صحافی کے قتل کے بعد سعودی کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بہت سے یورپی ملکوں نے جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے کہ قتل کی یہ واردات بعض سرکاری اہلکاروں نے خود سرانہ طور پر انجام دی ہے۔

ٹیگس