Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ہالینڈ: گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ہالینڈ میں 144 مساجد کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اسلامک کلچرل فیڈریشن نے ٹوئٹرسے گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے گیرٹ کا اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ میں 144 مساجد کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اسلامک کلچرل فیڈریشن نے ٹوئٹر کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلسل گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے گیرٹ وائلڈرز کے اکاؤنٹ پر مستقل پابندی عائد کردی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سخت گیر اسلام مخالف گیرٹ اپنے نفرت آمیز کمنٹس، پیغامات اور عوامی سطح پر توہین پر مبنی مواد کو شیئر کرکے ٹوئٹر کے وضع کردہ قواعد وضوابط اور رہنمااصول کی  کھلی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ گیرٹ اپنے ناپاک تصورات اور پیغامات کے لیے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کررہا ہے۔

خط کے مطابق اگر ٹوئٹر نے گیرٹ کے گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے یا 21دن کے اندر اندراکاؤنٹ پر پابندی عائد نہ کی تو سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف  تمام تر ضروری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران و پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل آنے کے بعد گیرٹ وائلڈرز نے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا تھا۔

 

ٹیگس