Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات کے ابتدائی نتائج

امریکہ کے ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس اور سینیٹ میں ریپبلکنز کو سبقت حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی امریکی صدر ٹرمپ کے لئے ایک مشکل شمار ہوتی ہے اس لئے کہ اب انھیں مختلف شعبوں منجملہ مالیاتی امور اور امیگریشن سے متعلق پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں ڈیموکریٹس کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ریپبلکنز بھی مڈٹرم انتخابات میں سینیٹ میں اپنی اکثریت بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

البتہ کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو گذشتہ آٹھ برسوں میں پہلی بار اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس کی چار سو پینتیس نشستوں پر دو سالہ دور کے لئے انتخابات ہوتے ہیں جبکہ سینیٹ کی سو نشستوں میں سے ایک تہائی یعنی پینتیس نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں ریپبلکنز نے اکیاون نشستیں حاصل کر لیں۔