Nov ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیا جس پر جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط میں کہا کہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میتھیوجی ویٹاکر کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا، امریکی صدر نے کہا عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیف سیشنز محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جیف سیشنز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے معاملے سے خود کو علیحدہ کر رکھا تھا، اس فیصلے پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے، اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور کافی عرصے سے ٹرمپ اور اٹارنی جنرل کے مابین اختلافات تھے۔

ٹیگس