Nov ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات میں 3 مسلمان خواتین کامیاب

امریکی وسط مدتی الیکشن میں پہلی مرتبہ 3 مسلمان خواتین نے معرکہ اپنے نام کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں جہاں امریکی صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو ایوان نمائندگان میں شدید دھچکا پہنچا ہے وہیں حیرت انگیز طور پر 3 تارکین وطن مسلمان خواتین نے انتخابات میں فتح اپنے نام کرلی ہے۔

منتخب ہونے والی مسلمان خواتین میں صومالی پناہ گزین خاندان کی بیٹی الہان عمر، فلسطینی تارکین وطن والدین کی بیٹی رشیدہ طالب اور 1997 میں طالبان کی قید سے فرار ہونے والے خاندان کی چشم و چراغ صفیہ وزیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں اسکارف پہننے والی مسلمان خواتین پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور نفرت آمیز پالیسی کے باعث تارکین وطن کے لیے امریکیوں میں نفرت پیدا ہوئی ہے تاہم وسط مدتی انتخابات میں امریکیوں نے ٹرمپ کی نفرت آمیز پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔

ٹیگس