Nov ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے اپنی ناکامی کا پھراعتراف کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر بند کیا جانا ممکن نہیں ہے۔

 مڈٹرم انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اپنے ایک بیان میں امریکی صدرکا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو روکنے کے لیے انہوں نے ایران تیل کی فروخت کو مکمل بند کرنے کی پالیسی کو ترک کر دیا ہے۔
 ٹرمپ اور امریکی حکمراں ٹولے میں شامل بہت سے دوسرے ارکان پچھلے چند روز کے دوران اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانا ممکن نہیں ہے۔
 امریکی صدر نے اس سے پہلے دعوی کیا کہ تھا کہ پانچ نومبر کو پابندیوں کے مرحلے کے آغاز کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات صفر تک پہنچ جائیں گی۔
 اقتصادی ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ایرانی تیل کی برآمد بند ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ٹیگس