Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • روس کا ڈالر کو جھٹکا، تیل و گیس یورو میں فروخت کرنے کا اعلان

روس کی تیل اور گیس کمپنیوں نے اپنے خریداروں سے کہا ہے کہ وہ تیل اور گیس کی قیمتوں کی ادائیگی ڈالر کے بجائے یورو میں کریں۔

روس کی بڑی انرجی کمپنیوں نے مغربی ملکوں کے اپنے خریداروں پر زور دیا ہے کہ وہ تیل وگیس کے عوض رقومات ڈالرکے بجائے یورو میں ادا کریں کیونکہ وہ خود کو امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔
روسی کمپنی سورگو تنفتگاز نے اپنے خریداروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے معاہدوں میں ڈالر کے بجائے یورو میں ادائیگی کے لئے تیار رہیں۔
مذکورہ کمپنی نے اپنے خریداروں سے کہا ہے کہ امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے نتائج کے ذمہ دار خود خریدار ہوں گے - روسی کمپنی نے کہا کہ پابندیاں اہم نہیں ہیں بلکہ خریداروں کو چاہئے کہ وہ ادائیگیوں کے لئے راستے نکالیں یا پھر پنالٹی دیں۔
روسی کمپنی گیس پروم نے بھی اپنے خریداروں سے کہا ہے کہ وہ یورو میں معاملات انجام دیں اور نئی پابندیوں کے نفاذ کی صورت میں معاہدوں کی خلاف ورزی سے جو مالی نقصان ہوگا اس کی بھی ذمہ داری بھی خریداروں کو ہی لینی ہوگی۔