Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ننسی پلوسی کا ٹرمپ پر شدید حملہ

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رکن اور ایوان نمائندگان کی ممکنہ اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے آئین کو اہمیت نہیں دیتے اور وہ خود کو قانون سے اوپر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس دھڑے کی لیڈر ننسی پلوسی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کو قانون سےبالاتر رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور معاملات میں غیر قانونی مداخلت کررہے ہیں- انہوں نے کہا ٹرمپ کے اس رویّے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ممکنہ اسپیکر ننسی پلوسی نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے خصوصی انسپکٹر رابرٹ مولر کو برطرف کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ اپنے اس اقدام کے ذریعے مولر کے ذریعے کی جانے والی تحقیقات  میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے امریکا کے اٹارنی جنرل کو بھی برطرف کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن کی شکست سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس