Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی جنگوں میں پانچ لاکھ لوگ مارے جاچکے ہیں، تحقیقی رپورٹ

ہزاروں امریکی شہریوں نے واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرے میں شریک لوگ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے جبری استعفے اور میتھیو ویٹاکر کو ان کی جگہ تعینات کیے جانے کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں رابرٹ مولر کمیشن کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ دیگر شہروں میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ایسے مظاہرے کیے جائیں گے۔امریکا میں گذشتہ صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا معاملہ امریکہ میں سیاسی محاذ آرائی کا سبب بنا ہوا ہے۔

ٹیگس