Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا کی آگ نے نو افراد کی جان لے لی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق کیلی فورنیا میں تین مختلف مقامات پرایک ساتھ لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور پیراڈائز نامی قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر ہزاروں افراد کو علاقے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔دوروز سے لگی آگ نے اب تک ایک ہزارسےزائدمکانات، کئی اسکولوں اوراسپتالوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ایسے وقت میں کیلیفورنیا کی خوفناک آگ نے نو افراد کی جان لے لی ہے جب امریکی صدر پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے فرانس چلے گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے عوام نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے معاملے سے لاتعلقی برتنے پر کڑی نکتہ چینی ہے۔