Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: کیلی فورنیا میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی خوفناک آگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تئیس تک جا پہنچی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مغربی لاس اینجلس کے ہائی وے سے بھڑکنے والی آگ نے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا ہے جبکہ اب تک چھے ہزار سات سو مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں اور مزید رہائشی علاقوں میں آگ پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ہواؤں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کیلیفورنیا کے  جنگلات اور آگ سے بچاؤ محکمے کے ترجمان اسکاٹ میکلئن کا کہنا ہے کہ اب تک تئیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چودہ افراد کی لاشیں ریاستی دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک قصبے سے ملی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جلنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔ ایک لاکھ ایکڑ کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس انجلیس کے شمال مغربی علاقے تھاؤزنڈز اوکس میں چالیس میل کے رقبے پر  پچہتر ہزار گھروں کو متاثر کیا ہے۔

ٹیگس