Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کی حکومت مخالف ریلی

امریکا کے ریٹائرڈ فوجیوں نے پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کے موقع پر امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف خاموش ریلی نکالی۔

یہ خاموش احتجاجی ریلی واشنگٹن میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے امریکی فوجیوں کے لئے بنائی گئی یادگار کے قریب نکالی گئی۔ اس ریلی میں ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی ماؤں نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ان امریکی فوجیوں کی بھی ماؤں نے شرکت کی جنھوں نے جنگ سے واپس لوٹنے کے بعد خود کشی کرلی تھی۔
ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے بائیس ساتھیوں نے خود کشی کی ہے اور دسیوں ریٹائرڈ امریکی فوجی ایسے ہیں کہ جن پاس گھر نہیں ہیں اور وہ سڑکوں پر کارٹن بچھا کر سونے پر مجبور ہیں۔ امریکا میں جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدانوں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنے تسلط پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے ہمیشہ متعدد جنگیں مسلط کی ہیں تاکہ وہ ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فروخت کرکے زبردست منافع حاصل کریں اور زور و زبردستی کے ذریعے دیگر ملکوں پر اپنا تسلط قائم کریں۔

ٹیگس