Nov ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا خود کار ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے صدر کم جونگ اُن کی موجودگی میں ’ہائی ٹیک ٹیکٹیکل‘ ہتھیاروں کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی سربراہی میں ہونے والی اس خصوصی تقریب میں سائنس دانوں، اعلیٰ فوجی حکام، وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور کامیاب تجربے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان سلسلہ وار ملاقاتوں اور کم جونگ اُن کی امریکی صدر سے ملاقات میں ایٹمی ہتھیاروں سے سبک دوشی کے معاہدے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا نے جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی اس ’ مبہم مہم جوئی‘ کا مقصد امریکی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے ۔

شمالی کوریا کے نئے جدید جنگی ہتھیار کے تجربے پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹرمپ،کم جونگ ان کی ملاقات میں طے پائے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ امریکا، شمالی کوریا سے تمام وعدوں کو پورا کرنے سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے تجربہ کئے گئے ہتھیار کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 

ٹیگس