Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں ملک گیر احتجاج حکومت کا نہ جھکنےکا فیصلہ

فرانس میں ملک گیر احتجاج کے باوجود حکومت نے فیصلہ کیا ہے وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے اپنے فیصلے کو نہیں بدلے گی۔

فرانس کے وزیراعظم ایڈوروڈ فلپ نے فرانس ٹو براڈکاسٹ سے کہا، کاربن ٹیکس کو ہٹایا نہیں جائے گا ہم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔

مسٹر فلپ نے کہا کہ حکومت مانتی ہے کہ شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسے صدر امانوئل میکرون کی مدت کے اختتام تک کم کر دیا جائے گا۔

فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفے کیسٹنر نے اتوار کو کہا تھا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کو لے کر ہوئے مظاہروں میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 400 سے زیادہ افراد زخمی اور 200 گرفتار ہوئے۔

 

ٹیگس