Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی شہرشکاگو میں فائرنگ 4 ہلاک متعدد زخمی

امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں واقع مرسی اسپتال Mercy Hospital کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار سمیت کئی افراد کو زخمی کردیا۔ واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس اہل کار سمیت کئی افراد زخمی ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

حملہ آور 32 سالہ شخص بتا یا جا تا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ہے۔

جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کےقریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 2018 کے آغاز سے اب تک مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پچاس ہزار ایک سو باون واقعات درج کئے گئے ہیں جن میں بارہ ہزارآٹھ سو چھتیس افراد ہلاک اور چوبیس ہزار سات سو نوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور اسی بنا پر فائرنگ کے واقعات اس ملک کی بہت بڑی مشکل بنے ہوئے ہیں پھر بھی امریکی صدر ٹرمپ اسلحہ کنٹرول کا قانون بنائے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ٹیگس