Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کا امریکی فوجی نقل و حرکت پر سخت انتباہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ملک کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی فوجی نقل و حرکت پر سخت خبردار کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کی وجہ سے یوکرین کا بحران پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یورپی اقوام کی سیکورٹی کو اپنی تخریب کارانہ پالیسیوں کا یرغمال بنا رکھا ہے۔ سرگئی لاؤروف نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ روس کے تعلقات اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر آگے بڑھیں گے۔
روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ روس اور مغرب کے درمیان پچھلے چند برسو‎ں سے جاری کشیدگی کا ذمہ دار روس نہیں ہے۔
روس کی سرحدوں کے قریب امریکہ اور نیٹو کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ، بحران یوکرین، بحیرہ بالٹک اور شام کی صورتحال ایسے موضوعات ہیں کہ جن پر روس اور مغربی ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔
امریکہ اور یورپی یونین نے اس حوالے سے روس کے خلاف اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں جس پر روس نے مذکورہ ملکوں کے خلاف جوابی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ٹیگس