Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پرتاکید

روس کے صدرنے ارجنٹینا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ سے ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق نئی محاذ آرائی کو روکنے میں مدد ملے گی لہذا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھانا ہوں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روزارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں 20 معاشی ممالک (G-20) کے دو روزہ سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوا تھا۔

ٹیگس