Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • پیرس نے آنگ سان سوچی کی شہریت منسوخ کر دی

پیرس کی بلدیہ نے میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کر دی۔

  پیرس کی بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے فوجیوں کے پرتشدد اقدامات کے باعث کہ جسے اقوام متحدہ نے نسل کشی قرار دیا ہے، حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  پیرس کی بلدیہ کے عالمی امور کے ڈائریکٹر پیٹریک کلوگ مین نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو جس وحشتناک صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے آنگ سان سوچی کو ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا۔
 جاری کردہ بیان میں سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی توثیق کے لیے دس دسمبر کو اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سوچی سے اپنا اعلی ترین سفارتی ایوارڈ واپس لے لیا تھا۔ 

ٹیگس