Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • آگ وخون کا کھیل رچانے والے امریکا کا ایک اور ورلڈ آرڈر

ستر برس میں تین بار ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا بھر میں آگ وخون کا کھیل رچانے والے امریکا نے ایک اور نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دیاہے۔

برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ صدر ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دے رہے ہیں جس میں جمہوریت اور امن کے لیے مہذب اقوام کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے ورلڈ آرڈر کے نام پر سویت یونین کے ساتھ سرد جنگ چھیڑ دی تھی۔ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بش سینئر نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دیا اور مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑکا دی۔

نائن الیون کے بعد دنیا ایک اور ورلڈ آرڈر سے متعارف ہوئی جب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف محاذ کھول دیا گیا، اب کی بار ورلڈ آرڈر کیا رنگ لائے گا؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا اس لئے کہ بلا شرکت غیرے سپر پاور کے مزے لوٹنے والا امریکا ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کے لیے پر تولنے لگا ہے۔

 

ٹیگس