Dec ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • عرب ملکوں سے حماس کے خلاف قرارداد کی حمایت کی امریکی درخواست

امریکہ نے نو عرب ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کریں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرق وسطی کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیس گرین بلاٹ نے اس درخواست میں مراکش، عمان، بحرین، اردن، سعودی عرب، کویت متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے سفارت کاروں کو مخاطب قرار دیا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے حماس اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف اس کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری نہ دی تو واشنگٹن فلسطین اسرائیل مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب تحریک حماس نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی اس مخاصمانہ کوشش کو ناکام بنادیں۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں دنیا بھر کے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، قوموں کے دفاع کے جائز حق اور غاصبانہ قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کریں  ۔

ٹیگس