• امریکی نمائندہ خصوصی اور طالبان رہنما پاکستان میں

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کےموقع پر 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔

امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما کا یہ دورہ قطر میں ہونے والی مزید بات چیت کی تیاریوں کا حصہ ہوسکتا ہے کیونکہ زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے۔

ٹیگس

Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
کمنٹس