Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • جاپان کے ساحلی علاقے میں دو امریکی طیارے گر کر تباہ

امریکا کے دو فوجی طیارے جاپان کے ساحلی فضائی علاقے میں فیول بھرتے وقت ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور سمندر میں جا گرے۔

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں امریکی فوجی طیاروں میں سات افراد سوار تھے-

جاپان کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ جاپانی بحریہ نے ان میں سے ایک شخص کو بچا لیا ہے جب کہ چھے امریکی فوجی ابھی بھی لاپتہ ہیں-

ان دونوں امریکی طیاروں میں سے ایک طیارہ، کے سی ایک سو تیس قسم کا تھا جس سے فیول بھرنے کے لئے استفادہ کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا طیارہ ایف اے اٹھارہ ہورینٹ قسم کا تھا-

دونوں ہی طیارے جنوبی جاپان کی ایوا کیونی فوجی چھاؤنی سے اڑے تھے- جاپانی بحریہ کی ایک ٹیم لاپتہ چھے امریکی فوجیوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے-

اس سے قبل جون میں بھی امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ جاپان کے جزیرہ اوکیناوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا-

ٹیگس