• سابق امریکی صدر جارج بش ٹیکساس میں سپرد خاک

سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں۔

امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی آخری رسومات ہیوسٹن کے چرچ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے بیٹے سابق صدر جارج بش جونیئر سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

جارج بش سینئر کو کالج ٹاؤن میں واقع جارج بش صدارتی لائبریری کے احاطے میں ان کی اہلیہ لارا بش کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش بھی رواں سال 17 اپریل کو انتقال کر گئی تھیں جن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بش سینئر کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا، انھیں پارکنسن کا عارضہ لاحق تھا۔

جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری 1989سے جنوری 1993 تک امریکا کے صدر رہے تھے۔

ٹیگس

Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
کمنٹس